Jhelum is known for providing a large number of soldiers to the British and later to the Pakistan armed forces due to which it is also known as city of soldiers or land of martyrs and warriors

بھارت کو شکست ،پاکستان نے عالمی عدالت میں کشن گنگا ڈیم کا مقدمہ جیت لیا

بھارت کو شکست ،پاکستان نے عالمی عدالت

میں کشن گنگا ڈیم کا مقدمہ جیت لیا


ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی عدالت انصاف نے مقبوضہ کشمیر سے نکلنے والے دریا ئے نیلم پر بھارتی ڈیم ”کشن گنگا“کی تعمیر کے خلاف پاکستانی موقف تسلیم کرتے ہوئے بھارت کو اس ڈیم کا ڈیزائن تبدل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ بھارت نے پاکستانی مفادات کے منافی ڈایزئن بنا کر کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سروع کی تھی جس پر پاکستان نے اعتراضات اٹھائے تھے لیکن بھارت نے ان کی پرواہ نہیں کی تھی جس پے پاکستان یہ مقدمہ عالمی عدالتِ انصاف میں لے گیا تھا۔عالمی عدالت نے فروری 2013ءمیںاس کیس کا فیصلہ بھارت کے حق میں دیا تھا جس کے خلاف پاکستان نے نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔عدالت نے نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاکستانی اعتراض تسلیم کر کے فیصلہ بھارت کے خلاف صادر کر دیا ۔فیصلہ سے قبل عدالت نے عبوری حکم کے تحت بھارت نے ڈیم کی تعمیر کا کام روک دیا تھا۔پاکستان نے اعتراض اٹھایا تھا کہ بھارت کا کشن گنگا ڈیم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،اس معاہدے کے تحت بھارت پاکستانکا پانی نہیں روک لیکن کشن گنگا ڈیم بننے سے دریائے نیلم کا پانی بھی اس ڈیم میں چلا جائے گا جس سے پاکستان کو نقصان ہو سکتا ہے ۔بھارت نے یہ ڈیم 2007ءمیں شروع کیاتھا جو 2016ءمیں مکمل ہونا تھا ۔